مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنزاور مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان غلامرضا طحانی نے اعلان کیا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے ۔ یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقیں 17 ہزار کلو میٹر علاقہ پر محیط ہیں اور ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بحر ہند کا شمالی حصہ میں پائدار امن و سلامتی برقرار ہے اور اس میں ایران کی مسلح افواج اور خاص طور پر ایرانی فوج اور سپاہ کی بحریہ کا اہم کردار ہے۔ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار سے بحر ہند تک آج سے تین دن تک جاری رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں بحری اقتدار کا مظہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد بحری سکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنزاور مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے ۔ یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔
News ID 1896521
آپ کا تبصرہ