مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر منظوری حاصل کرلی۔ اطلاعات کے مطابق بریگزٹ معاہدے کی منظوری، بورس جانسن کی جانب سے انتخابات میں 31 جنوری تک یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے کیے گئے وعدے کی تکمیل میں پہلا قدم ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں 358 قانون سازوں نے معاہدے کی حمایت جبکہ 234 نے مخالفت میں ووٹ دیا، جو پارلیمنٹ میں بورس جانسن کی اکثریت کی نشاندہی کرتا ہے جس کے تحت 40 برس سے زائد عرصے کے بعد برطانیہ کی پالیسی کی سب سے بڑی منتقلی پر عملدرآمد کے معاہدے کی آسان توثیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 3 سال سے زائد عرصہ قبل برطانیہ نے 2016 میں ریفرنڈم کے ذریعے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیےووٹ دیا تھا جس کے بعد بریگزٹ سے متعلق چھائی گہری غیریقینی اب جنوری کے اختتام پر ایک مضبوط ڈیڈلائن میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ادھر یورپی کمیشن نے کہا کہ وہ معاہدے کے لیے اپنی جانب سے باضابطہ اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر منظوری حاصل کرلی۔
News ID 1896378
آپ کا تبصرہ