مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع راجوری میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں کل سے محاصرہ کر رکھا ہے، بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ بھارتی پولیس نے سری نگر کے اسلامیہ کالج کے باہر متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع راجوری میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
News ID 1896303
آپ کا تبصرہ