15 دسمبر، 2019، 9:44 PM

ایشیائی ممالک علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں

ایشیائی ممالک علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایشیائی پارلیمان کے جنرل اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے مستبقل میں ایشیائي ممالک کے عالمی سطح پر اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اجلاس باہمی تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس میں علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی اور تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔لاریجانی نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران اور ترکی کے باہمی تعاون کو بہت ہی اہم قراردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سطح پر کثیرالجہتی تعلقات کی تقویت کی کوشش کی ہے اور اسی سلسلے میں ایران نے حالیہ دنوں میں اصفہان میں سیاسی امور سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس سمیت ترکی کے شہر ریزہ میں منعقدہ ایگزیکٹیو کونسل کے پہلے اجلاس کے موقع پر "کثیر الجہتی تعاون کے فروغ اور تحفظ کیلئے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کے درمیان " قرارداد کے مسودے کو پیش کیا ہے۔

News ID 1896211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha