مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں داعش کے باقی ماندہ بم دھماکے کے نتیجے میں 18 بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دیر الزور کے مشرق میں طیبہ گاؤں میں واقع ایک مدرسہ کے باغ میں داعش کا نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں ميں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمی بچوں کو دیر الزور کے اسپتال الاسد میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جاری ہے۔ دیر الزور کے الاسد اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال تک ہیں۔
شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں داعش کے باقی ماندہ بم دھماکے کے نتیجے میں 18 بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1895664
آپ کا تبصرہ