مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی، اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی صدر عارف علوی اور ایرانی صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، خلیج میں جاری کشیدگی اورمصالحتی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنماوں نے پاک ایران سرحدی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے پربھی بات چیت کی ہے۔واضح رہے کہ صدر حسن روحانی آذربائیجان کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے ونزوئلا اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1894854
آپ کا تبصرہ