13 اکتوبر، 2019، 4:02 PM

امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایرانی سپاہ کی عزت و عظمت میں کئی گنا اضافہ

امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایرانی سپاہ کی عزت و عظمت میں کئی گنا اضافہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسین علیہ السلام ٹریننگ یونیورسٹی کے تربیت یافتہ فوجی سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایرانی سپاہ کی عزت و عظمت دوچنداں ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسین علیہ السلام ٹریننگ یونیورسٹی کے تربیت یافتہ فوجی سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایرانی سپاہ کی عزت و عظمت دوچنداں ہوگئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح حضرت امام حسین علیہ السلام فوجی ٹریننگ یونیورسٹی میں گمنام شہداء مزار پر حاضر ہوئے اور دفاع مقدس کے شہیدوں  کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجی سپاہیوں سے خطاب میں ملک  و قوم کی خدمت کو بہت بڑي سعادت قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کا مستقبل ایرانی جوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ملکی پیشرفت ، ترقی اور سلامتی میں جوانوں کا اہم اور بنیادی کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امام حسین یونیورسٹی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فرمایا: مجھے اس یونیورسٹی سے مختلف شعبوں ميں مزید پیشرفت کی توقع ہے میں تمام شعبوں میں اس یونیورسٹی کی پیشرفت کا خواہاں ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ کی اندرونی اور بیرونی سطح پر عزت و عظمت  اور سرافرازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی وجہ سے سپاہ کی عزت اور عظمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین کو عاشورا کا طاقتور ، مضبوط و مستحکم  ابلاغی ذریعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عاشور سے  اربعین تک 40 دن کا فاصلہ بڑا عظیم فاصلہ ہے اس فاصلے میں حضرت زینب (ع) اور امام سجاد  نے شام  اور کوفہ میں عاشور کے حقیقی پیغام اور حق کی آواز کو دنیا تک پہنچایا اور سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کرنے کے سلسلے میں حضرت زینب (س) اور حضرت امام سجاد (ع) نے اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں سفیانی حکومت سرنگوں ہوگئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے " حسین (ع) یجمعنا " کے نعرے کو حقیقت پر مبنی نعرہ قراردیتے ہوئےفرمایا: حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں دنیا بھر کے تمام مسلمان اور دیگر فرقوں کے لوگ شریک ہیں آج دنیا حسین (ع) کے ساتھ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اس دور کے یزیدیوں کا مقابلہ کریں گے اوران کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے اور اپنے دینی اور شرعی ذمہ د اریوں پر عمل کرتے ہوئے آگے کی سمت گامزن رہیں گے۔

News Code 1894540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha