23 ستمبر، 2019، 12:52 PM

ہندو دہشت گردوں نے گائے ذبح کرنے پر ایک عیسائی کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا

ہندو دہشت گردوں نے گائے ذبح کرنے پر ایک عیسائی کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے گائے ذنح کرنے پر ایک عیسائی شخص کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے گائے ذنح کرنے پر ایک عیسائی شخص کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے گاؤں خنٹی میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جھاڑکھنڈ  کے گاؤں خٹنی میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے کُچھ لوگوں کو گائے ذبح کرکے اُس کا گوشت بناتے دیکھا گیا، گاؤں والوں کو جب اِس بارے میں معلوم ہوا تو اُنہوں نے دیگر لوگوں کو اطلاع دی جس کے بعد 12 سے 15 ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے اُن لوگوں پر حملہ کردیا۔

جب اُن تینوں افراد نے حملہ آوروں کو اپنے قریب آتے دیکھا تو اُنہوں نے اُس گروہ سے بچنے کے لیے دوڑ لگائی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے اور حملہ آوروں کی زد میں آگئے جس کے بعد اُن پر  بےحد تشدد کیا گیا۔

پولیس کو جب اِس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تو وہ جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ضلع کے اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جن پر حملہ کیا گیا اُن کی شناخت کلانٹس بارلا، فلپ ہورو اور فاگو کچاپ کے نام سے ہوئی ہے اور اس معاملے کی تفتیش جاری ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ کچھ افراد کو پُوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

News Code 1893993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha