22 ستمبر، 2019، 9:47 PM

سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں

سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں

سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر نےآرامکو پر حملے کا الزام ایک بار پھر ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ آرامکو پر استعمال شدہ ہتھیار ایرانی تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات آرامکو پر حملے کا الزام ایک بار پھر ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ آرامکو پر استعمال شدہ ہتھیار ایرانی تھے۔ اس لئے آرامکو پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ دراز کیا ہے اور سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ملکر گذشتہ 40 برسوں سے ایران کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں ملوث رہا ہے اور ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر معدوم صدام کی حمایت کی تھی۔

News ID 1893982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha