16 ستمبر، 2019، 6:27 PM

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کی یمن پربربریت اورجارحیت کا سلسلہ جاری ہےکہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پربربریت اورجارحیت کا سلسلہ جاری ہےکہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنی وحشیانہ بمباری میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج الجوف اور صعدہ کے صوبوں میں بھی بمباری کی۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف ہوائی حملوں کو متوقف نہ کیا تو سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو تباہ کردیا جائےگا۔

News Code 1893815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha