مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کو اعلی ایوارڈز عطا کرنے والے دو عرب ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کو اعلی ایوارڈز عطا کرنے والے دو عرب ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے۔
News ID 1893460
آپ کا تبصرہ