14 اگست، 2019، 2:09 PM

خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے غیر علاقائی فورسز کی ضرورت نہیں

خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے غیر علاقائی  فورسز کی ضرورت نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں خلیج فارس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے غیرعلاقائی فورسز کی ضرورت نہیں کیونکہ خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں خلیج فارس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے غیرعلاقائی  فورسز کی ضرورت نہیں کیونکہ خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے خلیج فارس اور خلیج عمان کی سکیورٹی کے بارے میں امریکی تحرک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سکیورٹی کے لئے امریکی فوجی اتحاد کی تشکیل ممکن نہیں اور اگر امریکی فوجی اتحاد تشکیل پا گيا تو وہ خطے میں بد امنی پھیلانے کا موجب بنے گا ۔امریکی فوجی اتحاد سے خطے کی سکیورٹی کے سلسلے میں کوئی مدد نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کے لئے بیرونی طاقتوں کی سکیورٹی کی کوئي ضرورت نہیں ۔ خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک اس فریضہ کو احسن طریقہ سے انجام دے سکتے ہیں۔

News Code 1892929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha