20 جون، 2019، 4:26 AM

سعودی عرب کی خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار

سعودی عرب کی خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار

سعودی عرب کے مشیر خارجہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر شدید برہمی اور غصہ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر شدید برہمی اور غصہ کا اعلان کیا ہے۔ عادل الجبیر نےاقوام متحدہ کی خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ  اگنیس کیلا مارڈ کی رپورٹ کو غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی میں سکیورٹی کونسل کے پانچ رکن ممالک کے نمائندوں کے علاوہ ترکی موجود ہیں جبکہ خاشقجی کے قتل سے متعلق صرف سعودی عدلیہ کو اپنا نظریہ بیان کرنے کا حق ہے۔واضح رہے کہ  اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان کو خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سینئر سعودی عہدیدارسعودی  صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ ماورائے عدالت قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اور تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اگنیس کیلامارڈ نے مختلف ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد جب تک یہ ثابت نہیں کردیتے کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار نہیں، سعودی عرب پر عائد کی گئی پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے ذاتی اثاثوں کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ اگنیس کیلامارڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جمال خاشقجی دانستہ، منصوبہ بندی کے تحت ماورائے عدالت قتل کا شکار ہوئے ہیں عالمی انسانی حقوق کے قانون کے تحت جس کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔

News ID 1891501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha