خاشقجی
-
بین الاقوامی 42 تنظیموں کا سعودی ولیعہد بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا
بین الاقوامی 42 تنظیموں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میںم لوث ہونے کے جرم میں سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر کا سعودی ولیعہد کو سزا دینے کا مطالبہ
مقتول صحافی جمال خاشقجی کی ترک منگیتر خدیجہ چنگیز نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سزا دی جانی چاہیے کیوں کہ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں ان پر قتل ثابت ہوگیا ہے۔
-
صحافیوں کی عالمی تنظیم نے سعودی عرب کے ولیعہد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز " آر ایس ایف" نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور دیگر 4 اعلیٰ سعودی عہدیداران کے خلاف جرمنی میں کرمنل کیس دائر کردیا ہے۔
-
افغانستان کا جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا خیرمقدم
افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ترکی میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
سعودی عرب کے ولیعہد کے سنگين جرم کا پردہ فاش
امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی گردن کو ابھی تک پکڑ رکھا ہے۔
-
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا
امریکی انٹیلیجنس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا، جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد ربارہ راست ملوث ہیں۔
-
خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر مزید 6 سعودی ملزمان پر فرد جرم عائد
ترک پراسیکیوٹر نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مزید 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
-
خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی طرف سے خاشقجی کے مقدمہ کے خاتمہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
-
خاشقجی کے قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں۔
-
ترکی میں جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 20 سعودی ملزم اہلکاروں پر مقدمہ کا آغاز
ترکی کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث سعودی عرب کے 20 مجرم اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
-
خاشقجی کے اہلخانہ نے خاشقجی کے قاتلوں کو معاف کردیا
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر دو برس قبل ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا، جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اب باپ کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔
-
خاشقجی کا بہیمانہ قتل / سعودی عرب کی مضحکہ خيزنمائش/عالمی برادری کا عدم اطمینان
عرب ذرائع کے مطابق خاشقجی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اور اصلی قاتل سعودی عرب میں گھوم پھر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب کی عدالت نے مضحکہ خیز فیصلے میں اصل قاتلوں کو کیس سے باہر اوربری کرتے ہوئے 5 افراد کو سزائے موت اور تین کو 24 سال قید کی سزا سنائي ہے جبکہ تین کو بری کردیا گیا ہے سعودی عرب کی عدالت کے اس فیصلے پر اقوام متحدہ ، ترکی اور دیگر ممالک نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
-
عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 افراد کو سزائے موت سنا دی
سعودی عرب کی عدالت نے ترکی میں سعودی قونصلخانہ کے اندربہمیانہ طور پر ہلاک کئے گئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 5 مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے لیکن سعودی ولیعہد کے قریبی مشیر کو بچا لیا ہے۔
-
جمال خاشقجی کے قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں/ خاشقجی کی لاش کہاں ہے؟
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کچھ قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد جمال خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں سعودی عرب بتائے خاشقجی کی باقیات کہاں ہیں؟۔
-
سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرلیا
سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبولمیں سعودی عرب کے قونصلخانہ ميں خاشقجی کوان کی نگرانی میں قتل کیا گیا۔
-
جمال خاشقجی کی زندگی کے آخری لمحات کی آڈیو جاری
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر ترکی میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کئے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کے آخری لمحات میں ریکارڈ کی آڈیو جاری کردی گئي ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹرش نے سعودی عرب سے سعودی صحافی خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سعودیہ کوبھاری رقم صرف کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی اجازت نہیں دیں گے
انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے سربراہ نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کو چھپانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بھاری مقدار میں رقم صرف کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے اور سعودی عرب کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
-
سعودی عرب کی خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار
سعودی عرب کے مشیر خارجہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر شدید برہمی اور غصہ کا اعلان کیا ہے۔
-
اقوام متحدہ نے سعودی ولیعہد بن سلمان کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قراردیدیا
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان کو خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔
-
خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے اعلی حکام ملوث
اقوام متحدہ کی خصوصی خاتون رپورٹرنے سعودی عرب میں بغیر مقدمات کی سماعت کے پھانسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے اعلی حکام ملوث ہیں اور وہ اپنی رپورٹ آج اقوام متحدہ میں پیش کردیں گی۔
-
ٹرمپ کی ریاض کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی/خاشقجی کے قتل کے ساتھ بازی
سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی سالگرہ قریب پہنچ رہی ہے، اس موقع پرامریکہ خود کوخاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا حامی بنا کر پیش کررہا ہے، جبکہ امریکہ کی سعودی عرب کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی کا سلسلہ جاری ہے ۔
-
سعودی عرب کی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات میں عدم پیشرفت
امریکہ نے سعودی عرب پر خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں دباؤ قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خاشقجی کے قتل کی سالگرہ سے پہلے تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔
-
خدیجہ چنگیز کا سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ
سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم پر عالمی اداروں کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ترکی نے خاشقجی کے قتل میں ملوث متحدہ عرب امارات کے دو جاسوسوں کو گرفتار کرلیا
ترکی نے متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرنے والے دوعرب جاسوسوں کو گرفتار کرکے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ترک سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے ان دو عرب جاسوسوں کی نگرانی کررہی تھیں۔
-
امریکہ کی سعودی عرب کے 16 شہریوں پر پابندی عائد
امریکہ نے سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث اصلی سعودی مجرم کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب کے 16 شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
-
جمال خاشقجی کی لاش کو بھٹی میں جلایا گیا
ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ میں بھٹی میں جلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
-
خاشقجی قتل کیس، تحقیقات کیلئے 3 رکنی یو این کمیشن قائم
سعودی صحافی جمال خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے 3 رکنی یواین کمیشن قائم کردیا گیا۔