مہر خبررساں نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خاطر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس سے دست بردار ہونے اور اس کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک پراسیکیوٹرنے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا کیس سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ادھرترک وزیر انصاف نے کہا ہے کہ ترک وزارت انصاف پراسیکیوٹر کی درخواست پر مثبت رائے دے گی۔ ترک پراسیکیوٹر نے گزشتہ روز 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت روکنے اور اسے سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انقرہ، ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے، ترکی کی عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہونا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر بہمیانہ طور پر
آپ کا تبصرہ