بن سلمان ایک وحشی ، بے رحم لیکن کمزور مجرم ہے/ بن سلمان خاشقجی کے قتل میں ملوث

آسٹریلیا کے ٹی وی نے اپنے ایک گھنٹے کے پروگرام میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید حملہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ایک وحشی ، بے رحم لیکن کمزور مجرم ہے جو خکشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وطن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹی وی نے اپنے ایک گھنٹے کے پروگرام میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید اور حملہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ایک وحشی ، بے رحم لیکن کمزور مجرم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد بن سلمان کے پاس بڑی ثروت اور دولت ہے اس کی زندگی عیاشی اور عیش و عشرت کی زندگی ہے ۔

پروگرام کے مجری نے کہا کہ سعودی عرب کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی قدر و قیمت نہیں ، سعودی عرب قتل کرنے میں قرون وسطائي روش سے استفادہ کررہا ہے۔ مجری کے مطابق بن سلمان نے اپنے آپ کو ایک قوی اور مضبوط عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس کے بجائے بن سلمان کو عالمی سطح پر رسوائی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلوی ٹی وی کے مجری کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ داری بھی محمد بن سلمان ہے ۔ بن سلمان نے خاشقجی کے قتل کا براہ راست حکم دیا تھا ۔ خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد کے قریبی ساتھی اور سکیورٹی اہلکار  شامل ہیں ۔ خاشقجی کے قتل سے سعودی عرب اور بن سلمان  کی عالمی ساکھ تباہ ہوگئی ۔ خاشقجی کے قتل کا سوالیہ نشان آج بھی بن سلمان پر لگا ہوا ہے۔ خاشقجی کی لاش اس کے ورثا کو نہیں ملی۔

News Code 1909083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =