مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 15 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے ایک فوجی اہلکار کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی رعب کے فوجی ٹھکانوں پر آج متعدد میزائل داغے ہیں۔ ان محلوں ميں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فوجی اہلکار کے مطابق میزائل حملے العسیر اور صعدہ کے سرحدی علاقوں میں کئے گئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف یمنی عوام کی استقامت کا سلسلہ جاریر ہےگا۔

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 15 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
News Code 1890042
آپ کا تبصرہ