صوبہ ہمدان میں حجۃ الاسلام شعبانی نمائندہ ولی فقیہ  اور امام جمعہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی کو صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی کو صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج محمد طہ محمدی کی ماموریت کی مدت کے اختتام پر موصوف کی عوامی اور سماجی سطح پر خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شعبانی کو صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور ہمدان شہر میں امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں عوام کی خدمات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جنابعالی اپنی تمام صلاحیتوں کو بروی کار لاتے ہوئے عوام کی سماجی ، ثقافتی اور مذہبی شعبوں میں شایان شان خدمات انجام دیں گے۔

News Code 1888809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =