30 نومبر، 2018، 9:36 PM

قطر نے فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دیئے ہیں

قطر نے فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دیئے ہیں

قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی 3 عرب ممالک کی طرف سے پابندیوں اور فوجی حملے کے خطرات کے پیش نظر اپنی فوجی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے  سعودی عرب اور اس کے اتحادی 3 عرب ممالک کی طرف سے پابندیوں اور فوجی حملے کے خطرات کے پیش نظر اپنی فوجی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ امریکی اخـار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق قطر نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرلیا ہے اور قطر کے العدید فوجی بیس پر 8 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں اور مشرق وسطی میں امریکہ کا یہ سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ قطر نے اپنی فوجی کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے اور پیشرفتہ جنگي ساز و سامان بھی اچھا خاصا جمع کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف اپنی بری، بحری اور ہوائی سرحدیں بند کردیں ۔ لیکن ترکی اور ایران نے اس بحران میں قطر کی بھر پور حمایت کی اور اسے اس بحران نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

News Code 1886074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha