27 نومبر، 2018، 5:13 PM

یوکرائن میں روس کے ساتھ کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لئے ماشل لاء نافذ

یوکرائن میں روس کے ساتھ کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لئے ماشل لاء نافذ

یوکرائن کی پارلیمنٹ نے روس سے کشیدہ تعلقات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کے کچھ حصوں میں ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر مارشل لاء نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کی پارلیمنٹ نے روس سے کشیدہ تعلقات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کے کچھ حصوں میں ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر مارشل لاء  نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کریمیا کے متنازعہ بحری علاقے میں یوکرائن کے بحری جہازوں پر روس کی فائرنگ سے جزیرہ نما کریمیا میں بحری جنگ چھڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے یوکرائن کے صدر نے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے ملک میں 60 روزہ مارشل لاء نافذ کرنے کی تجویز رکھی تھی۔پانچ گھنٹے کے بحث و مباحثے کے بعد پارلیمنٹ نے صدر پیٹرو پوروشینکو کو ملک کی 27 ریاستوں میں سے 10 میں ایک ماہ کے لیے مارشل لاء کے نفاذ کی اجازت دے دی۔ مارشل لاء کے نفاذ کے لیے اُن ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی سرحدیں روس سے ملتی ہیں جب کہ دارالحکومت میں مارشل لاء نافذ نہیں ہوگا۔یوکرائن صدر کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کا نفاذ انٹیلی جنس رپورٹوں کے بعد کیا گیا ہے جس میں روس کی جانب سے مختلف علاقوں میں حملے کی تیاریوں کی مصدقہ اطلاعات دی گئی تھیں تاہم اس سے ملک میں جاری جمہوری اور سیاسی عمل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ملک میں ہونے والے صدارتی الیکشن بھی اپنے وقت پر ہوں گے۔

News Code 1885982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha