12 اکتوبر، 2018، 3:26 PM

امریکہ میں سمندری طوفان مائیکل سے 7 افراد ہلاک

امریکہ میں سمندری طوفان مائیکل سے 7 افراد ہلاک

امریکہ میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سمندری طوفان مائیکل فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ چکا ہے، تاہم اُس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے۔ کیرولائنا کے علاقے اسٹیٹس ول میں درخت ایک گاڑی پر گرنے سے 38 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ اِس سے پہلے جب طوفان فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو اُس کی شدت انتہائی درجے کے طوفان سے صرف ایک درجہ کم تھی۔ فلوریڈا میں طوفان سے 6 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، طوفان کے بعد ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر ہیں۔ پین ہینڈل کا علاقہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ ان علاقوں میں سڑکیں طوفانی ہواؤں کے باعث اکھڑنے والے درختوں، کھمبوں اور مکانات کے ملبے سے اٹی ہوئی ہیں جبکہ کئی نشیبی ساحلی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے۔

News Code 1884715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha