1 اکتوبر، 2018، 1:57 PM

برطانیہ کا غیر ملکیوں پر جائیداد خریدنے پر ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ

برطانیہ کا غیر ملکیوں پر جائیداد خریدنے پر ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے غیرملکیوں پر برطانیہ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے غیرملکیوں پر برطانیہ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کہتی ہیں کہ اضافی ٹیکس سے حاصل رقم بے گھر افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کو برطانیہ میں گھر کی خریداری کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی کے علاوہ مزید ایک سے 3 فی صد تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ برطانوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے غیر ملکیوں کی جانب سے خریداری سے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1884422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha