29 ستمبر، 2018، 7:20 PM

ایتھوپیا، وزیراعظم کے قتل کی سازش میں 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

ایتھوپیا، وزیراعظم کے قتل کی سازش میں 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

افریقی ملک ایتھوپیا کے پراسیکیوٹر جنرل نے وزیراعظم آبی احمد پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا کے پراسیکیوٹر جنرل نے وزیراعظم آبی احمد پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ وزیراعظم پر حملہ ایتھوپیا کے سب سے بڑے گروپ اورومو کی طرف سے کرایا گیا۔ خیال رہے کہ آبی احمد ایتھوپیا کے پہلے وزیراعظم ہیں جو اورومو نسلی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا تھا مگر انہیں اپنے اومورو نسل کے حامیوں کی طرف سے ان اصلاحات کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت ادیس ابابا میں 23 جون کو ایک جلسے کے دوران وزیراعظم آبی احمد پر بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے تھے تاہم وزیراعظم اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

News Code 1884375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha