25 ستمبر، 2018، 8:17 PM

ملائیشیا میں زہریلی شراب پینے سے 44 افراد ہلاک

ملائیشیا میں زہریلی شراب پینے سے 44 افراد ہلاک

ملائیشیا میں جعلی و زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں جعلی و زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حالیہ 2 ہفتوں کے دوران سیلانگور میں 24، کوالالمپور میں 15، پیراک میں 5 افراد سمیت کل 44 افراد جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کی طرف سے کوالالمپورا ور سیلانگور میں سینکڑوں کاروباری مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ملک کی سول سوسائٹیوں میں سے ملائشیا انسدادِجرائم وقف نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی شراب بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کو سزائے قید دی جائے۔

News Code 1884268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha