16 اگست، 2018، 7:00 PM

جرمنی سے 46 افغان شہری بے دخل

جرمنی سے 46 افغان شہری بے دخل

جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہونے کے بعد جرمنی نے 46 افغان شہریوں کو جرمنی سے بے دخل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہونے کے بعد جرمنی نے 46 افغان شہریوں کو جرمنی سے بے دخل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بے دخل ہونے والے افراد کو لے کر ایک ہوائی جہاز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا۔ دسمبر سن 2016 سے بیدخل کیے جانے والے افغان شہریوں کی یہ پندرہویں پرواز تھی۔ گزشتہ ماہ ایسے ہی بیدخل کیے جانے والے ایک افغان شہری نے کابل پہنچ کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے والے کو 8 سال بعد جرمنی بدر کیا گیا تھا۔ افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اْدھر افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

News Code 1883119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha