اسد قیصر پاکستان کی قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب

پاکستان میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہو گیا، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہو گیا، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ تقریباً 3گھنٹے جاری رہی،تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی و ہم خیال جماعتوں کے امیدوار خورشید شاہ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، ایک پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی سےغلام مصطفیٰ شاہ اور تحریک انصاف کے عمران خٹک جب کہ دوسرے پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور تحریک انصاف کےعمر ایوب پولنگ ایجنٹ تھے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اراکین کو حروف تہجی کے مطابق باری باری ان کے نام سے بلایا گیا۔

پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی جس کے مطابق اسد قیصر کامیاب قرار پائے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 330 ووٹ ڈالے گئے۔ اسد قیصر نے 176 جب کہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے۔ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخابی عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے قاسم سوری اور ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود میں مقابلہ ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،اسد قیصر، خورشید شاہ اور موجودہ اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔ اب نئے اسپیکر اسد قیصر کی صدارات میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

News Code 1883087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =