پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا عمران خان 5 حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا عمران خان 5 حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مقدمے کے باعث جاری نہیں کیا گیا جبکہ این اے 131 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی حکم پر روکا گیا۔ اس کے علاوہ این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کے معاملے سے مشروط رکھ کر جاری کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، بنوں، میانوالی سے عام انتخابات 2018 میں حصہ لیا تھا، جہاں وہ تمام حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

News Code 1882869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =