4 اگست، 2018، 12:58 PM

یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی

یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی

حزب اللہ لبنان نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے اسپتال پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا ظلم و ستم ، بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے سعودی عرب یمن میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےالعہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے اسپتال پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ  بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا ظلم و ستم ، بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے سعودی عرب یمن میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا خون بہا رہا ہے اور دنیا کے حریت پسندوں کو سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ حملوں کی مذمت کرنی چاہیے۔ حزب اللہ لبنان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے انسان سوز مظالم پر خاموش تماشائي نہ بنیں۔ اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی پر سعودی عرب کے خلاف عملی اقدامات عمل ميں لائیں۔

News ID 1882780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha