21 جولائی، 2018، 3:35 PM

روس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے قانون مزید زیر بحث

روس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے قانون مزید زیر بحث

روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ روس میں ریٹارمنٹ کی عمر میں اضافے کے قانون کا جائزہ لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ روس میں ریٹارمنٹ کی عمر میں اضافے کے قانون کا جائزہ لیا جائے گا۔گزشتہ دنوں حکومت نے پارلیمان میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی قانون سازی کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت مردوں کے ریٹائرڈ ہونے کی عمر کو 60 سے بڑھا کر 65 ، جب کہ خواتین کی 55 سے 63 کر دی جا ئےگی ۔ اس کی مخالفت میں ملک میں کئی جگہوں پر احتجاج بھی کیا گیا ۔ تاہم پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ بل پارلیمان میں پیش ضرور کیا گیا ہے لیکن ابھی اس کی منظوری کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس مسئلے پر تمام لوگوں کی رائے کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ اس کے علاوہ حکومت پینشن کے نظام میں اصلاحات کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

News Code 1882415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha