فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج فرانس اور کروشیا کے درمیان ہوگا

فیفا ورلڈ کپ کے حصول کے لئے آخری معرکہ آج فرانس اور کرویشا کے درمیان ہوگا اور اس جنگ میں فاتح ٹیم اگلے 4 برس تک فٹبال سلطنت کی حکمراں بن جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے حصول کے لئے آخری معرکہ آج فرانس اور کرویشا کے درمیان ہوگا اور اس جنگ میں فاتح ٹیم اگلے 4 برس تک فٹبال سلطنت کی حکمراں بن جائے گی۔ فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو خالص سونے کی بنی فیفا ٹرافی کے ساتھ مجموعی طور پر 3کروڑ94لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی انعام کے طور پر ملے گی۔ فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم کو انعام کے طور پر 2کروڑ 95لاکھ ڈالر اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالر ،چوتھا مقام پانے والی ٹیم سوا دوکروڑ کے لگ بھگ انعامی رقم کی حقدار قرار پائے گی۔

فائنل میچ کے لئےشا ئقین کا جوش عروج پر ہے، میچ کے حوالے سے سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں، تماشائیوں کو پر سکون میچ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے والےکروشین ٹیم کے کھلاڑی ٹورنامنٹ جیت کر اپنی فٹ بال کی نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرامید ہیں جبکہ دوسری جانب سے فرانس کی ٹیم ہے جو تجربہ میں اس ٹیم سے بہت آگے ہے، لیکن موجودہ ورلڈ کپ فٹ بال کے حیران کن نتائج کے باعث اس بات کی پیش گوئی کرنا مشکل ہوگئی ہے کہ دونوں میں سے کون جیتے گا۔

News Code 1882242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =