مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی خواتین والی بال ٹیم نے سنٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن ویمنز والی بال چیلنج کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایرانی ٹیم نے فائنل میں میزبان ازبکستان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلی بار وسطی ایشیائی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایران نے ازبکستان کو 14-25، 14-25 اور 19-25 کے یکطرفہ مقابلے میں مات دی۔
ایرانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گروپ مرحلے میں بھی ایران نے ازبکستان کو شکست دی تھی، جب کہ کرغیزستان اور تاجکستان کے خلاف بھی کامیابیاں حاصل کیں۔
CAVA ویمنز والی بال چیلنج کپ وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان منعقد ہونے والا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے۔
آپ کا تبصرہ