مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کے خلاف جنگ بندی میں توسیع اور امن مذاکرات جاری رکھنے کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے افغان حکومت کی طرف سے طالبان کے ساتھ جنگ میں یک طرفہ توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی طرف سے امن کی خواہش اور آواز پر توجہ دیں اور وہ بھی جنگ بندی میں توسیع کریں۔اْنھوں نے کہا کہ افغانستان تنازع کا حل صرف تمام فریقوں کی شمولیت سے سیاسی مذاکرات میں ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ، افغان حکومت اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں یک طرفہ طور پر توسیع کا اعلان کرتے ہوئے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کے خلاف جنگ بندی میں توسیع اور امن مذاکرات جاری رکھنے کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
News ID 1881487
آپ کا تبصرہ