13 جون، 2018، 1:16 PM

شمالی کوریا کے سربراہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے

شمالی کوریا کے سربراہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنگاپور میں امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شمالی کورین ہم منصب کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی تھی جسے کم جونگ اون نے قبول کرلیا ہے تاہم ابھی اس ملاقات کے حوالے سے وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا اور امریکی حکام واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے لیے جلد مشترکہ اجلاس کا انعقاد کریں گے۔

ادھر سنگاپور میں طے کیے گئے روٹ میپ پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے امریکی صدر کی جانب سے وزیرخارجہ مائیک پمپئو کی سربراہی میں ایک کمیٹی پیانگ پانگ کا دورہ کرے گی۔ امریکی جائزہ کمیٹی  شمالی کوریا کے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مشترکہ اعلامیہ کے نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ کا جائزہ لے گی اور درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوئی تھی جس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے اور ایک خوشگوار دو طرفہ تعلقات کی بحالی سمیت چار نکات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

News Code 1881381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha