7 جون، 2018، 8:23 PM

جنگلی قانون کا دور ختم ہوگیا

جنگلی قانون کا دور ختم ہوگیا

روس میں قطر کے سفیر نے سعودی عرب کی طرف سے قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جان لینا چاہیے کہ جنگلی قانون کا دور ختم ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں قطر کے سفیر فہد بن محمد العطیہ نے سعودی عرب کی طرف سے قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جان لینا چاہیے کہ جنگلی قانون کا دور ختم ہوگیا ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ قطر کے عوام کے دفاع کے لئے  ایس 400 یا کسی بھی دفاعی وسیلہ کو فراہم کرنا قطری حکومت کے لئے ضروری ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی تمام کوشییں ناکام ہوگئی ہیں اور ایس 400 کے سلسلے میں بھی سعودی عرب کی تخریبی کوشش ناکام ہوجائےگی۔ قطر کے روس ميں سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کو جان لینا چاہیے کہ جنگل کے قانون کا دور ختم ہوگیا ہے اور قطر اپنے دفاع کے سلسلے میں مستقل عمل کرنے کا مجاز ہے۔

News Code 1881259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha