امریکہ کا 11 مئی تک پاکستانی سفارتکاروں کو محدود کرنے کا فیصلہ ملتوی

امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے فیصلے کو 11 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے فیصلے کو 11 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔ امریکہ کی پاکستان پر نئی سفارتی حدود و قیود کا اطلاق یکم مئی کو کیا جانا تھا تاہم ذرائع کے مطابق فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے باقائدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو حالیہ دورہ پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔

News Code 1880400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =