26 اپریل، 2018، 10:17 AM

اقوام متحدہ کا ایک بار پھر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

اقوام متحدہ کا ایک بار پھر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدے کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدے کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اپنے عہد و پیمان کی پاسداری کریں ۔ انھوں نے خطے میں قیام امن و سلامتی اور بحرانوں کو غیرفوجی طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا۔

News Code 1880295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha