مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لیبیا کے شہر طرابلس کے ہوائی اڈے پر وہابی دہشت گردوں نے گولہ باری کرکے 2 ارب ڈالر مالیت کے 14 سول ہوائی جہاز تباہ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں2 مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران طرابلس کے ہوائی اڈے پر گولہ باری سے کم سے کم 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق مسلح عناصر کی طرف سے طرابلس کے معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولے اور راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں پر کھڑے ایک درجن سے زائد ہوائی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کو’’ معتیقہ ہوائی ‘‘اڈے پر کھڑے طیاروں کے تباہ ہونے سے غیرمعمولی نقصان پہنچا جبکہ اس حملے میں بعض طیارے مکمل طورپر تباہ ہوئے اور بعض کو نقصان پہنچا ۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کو2 مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ لڑائی میں 3 ایئر بس A320 مکمل تباہ ہوگئے، ان کی مالیت 97 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ 95 ملین ڈالرکا A318 اور 90 ملین ڈالر مالیت کا A319 ماڈل کے دو طیارے تباہ ہوگئے۔A321 ایئربس کے دو طیارے جن کی مالیت 11 کروڑ ڈالر سے زائد ہے تباہ ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ