مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے قبول کرلیا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی جو امریکی صدرکی جانب سے قبول کرلی گئی۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے ملاقات پر آمادگی کی تصدیق کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ ابھی ٹرمپ اور کِم جونگ کی ملاقات کے مقام اور وقت کا تعین کیا جانا ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کا وفد شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا پیغام لے کر واشنگٹن پہنچا تھا، جہاں جنوبی کوریا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے بریفنگ دی ۔ جنوبی کوریا کے وفد نےکم جونگ ان کاخط امریکی صدر کو پیش کیا ۔وفد نے کہا کہ شمالی کوریاکےسربراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔وفد نے کہا کہ خط صدر ٹرمپ کے لیے شمالی کوریا کا دعوت نامہ ہے ۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے قبول کرلیا ہے۔
News ID 1879244
آپ کا تبصرہ