3 مارچ، 2018، 10:58 AM

پاکستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

پاکستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

پاکستان کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 52 نشستوں پر 131 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔  52 نشستوں پر 131 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کی 12 نشستوں پر 20 امیدواروں  ، سندھ کی 12 نشستوں پر33 ، خیبر پختونخوا میں 11 نشستوں پر 26  جبکہ بلوچستان کی11 نشستوں پر23 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ فاٹا کی 4 نشستوں پر 24 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار مد مقابل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوں گے اور آج جیتنے والے آئندہ 6سال کے لئے سینیٹر بن جائیں گے۔

News Code 1879108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha