مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے آج پولنگ ہورہی ہے۔30۔نشستوں پر 1840 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ قومی اسمبلی کی پانچ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے 30 ہزار سے زیادہ اہل کار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پنجاب میں قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔سندھ اسمبلی کے ایک حلقے پی ایس 30 میں آج الیکشن کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔
آپ کا تبصرہ