بیلجیئم اور برطانیہ کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا معاہدہ

بیلجیئم اور برطانوی پولیس کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا معاہدہ ہو گیا، دونوں ممالک کےپولیس اہلکار بیلجیئم کے ہائی وے پر گشت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم اور برطانوی پولیس کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا معاہدہ ہو گیا، دونوں ممالک کے پولیس اہلکار بیلجیئم کے ہائی وے پر گشت کریں گے۔ بیلجیئم کی وزارت داخلہ کے مطابق مہاجرین کو روکنے کے لیے فرانس اور ہالینڈ سے بھی معاہدے کیے جائیں گے۔ ادھر مہاجرین کی حمایت میں 10 ہزار لوگوں نے برسلز میں مظاہرہ کیا، جس میں بیلجیئم کے سابق وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔

News Code 1879070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =