23 فروری، 2018، 5:00 PM

جرمن عدالت نے پادری کو مجرم قراردیدیا

جرمن عدالت نے پادری کو  مجرم قراردیدیا

جرمنی میں مقامی عدالت نےکم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک سابق پادری کو ساڑھے آٹھ برس قید کی سزا سنادی ہے پادری پر بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کاالزام بھی ثابت ہواہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں مقامی عدالت نےکم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک سابق پادری کو ساڑھے آٹھ برس قید کی سزا سنادی ہے پادری پر بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کاالزام بھی ثابت ہواہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر ڈیگن ڈروف کی مقامی عدالت نے ایک سابق پادری کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ساڑھے آٹھ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کےمطابق مجرم نے 1990 کے بعد سے پانچ بچوں کے ساتھ  سو سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کی۔ اس کے علاوہ اسے بچوں کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانے، دستاویزات میں گڑبڑ کرنے، بچوں کی فحش فلمیں رکھنے اور ایک 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔عدالت کی جانب سے  پادری کا نام خفیہ رکھاگیا ہے لیکن جرمن میڈیا کے مطابق مجرم کا نام تھوماس ماریا بی ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ تھوماس ماریا بی نامی سابق پادری اس سے قبل بھی جنسی الزامات کے تحت 2003 سے 2009 تک جیل میں رہا ہے جب کہ 2008 میں چرچ کی ایک عدالت نے بھی مجرم سے پادری کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔

News Code 1878938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha