8 فروری، 2018، 12:28 PM

امریکہ نے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے

امریکہ نے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے

امریکہ نے عراق اور شام میں اپنے پروردہ داعش دہشت گردوں کی شکست کے بعد انھیں افغانستان منتقل کردیا ہے جس کے بعد امریکہ نے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے بھی افغانستان پہنچا دئیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عراق اور شام میں اپنے پروردہ داعش دہشت گردوں کی شکست کے بعد انھیں افغانستان منتقل کردیا ہے جس کے بعد امریکہ نے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے بھی افغانستان پہنچا دئیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراق اور شام میں جنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے بعد امریکہ نے پوری توجہ افغانستان پر مرکوز کرلی اور مزید فضائی جنگی ساز و سامان سمیت جاسوسی کے لئے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی فضائیہ کے میجر جنرل جیمز ہیکر نےکابل سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ عراق اور شام میں کامیابی کے بعد سینٹ کام نے باضابطہ طور پر افغانستان کو اپنی کوششوں کا مرکز قرار دے دیا ہے اور فضائی جنگی اثاثے وہاں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

جنرل ہیکر نے بتایا کہ اب اتحادی فوج کے پاس گزشتہ سال کے مقابلے میں جاسوسی کے لئے ایم کیو نائن ڈرونز کی تعداد 50 فیصد زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ اے ٹن اور دیگر لڑاکا طیاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جس سے فوج کی طالبان کے ٹھکانوں کی نگرانی اور ان پر حملوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ خطے میں قیام امن کے حق میں نہیں ہے۔

News ID 1878583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha