31 جنوری، 2018، 5:47 PM

سعودی عرب کا یمن کے صوبہ عمران پر فضائی حملہ/ 7 افراد شہید

سعودی عرب کا یمن کے صوبہ عمران پر فضائی حملہ/ 7 افراد شہید

یمن کے صوبہ عمران پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 7 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ عمران پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 7 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبہ عمران پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب نے تقریبا گذشتہ تین برسوں میں 13 ہزار یمنی شہیریوں کو شہید اور 20 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا جبکہ شہداء اور زخمیوں میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News Code 1878420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha