مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خلاف مزید نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین اور روس سے شمالی کوریا کو فنڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اس کی 9 کمپنیوں، 16 شخصیات اور 6 بحری جہازوں پر مزید نئی پابندیاں عائد کی ہیں جوشمالی کوریا کو ہتھیاروں کی تیاری میں معاونت کررہے ہیں۔امریکی وزارت خزانہ نے چین کی دو کمپنیوں پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ یہ شمالی کوریا کو لاکھوں ڈالرکی برآمدات کررہی ہیں جس میں دھاتیں اور جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون دیگر اشیاء شامل ہیں۔امریکہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والی شخصیات میں سے بعض چین، روس اور جارجیا میں کام کرنے والی شمالی کوریا کی ورکنگ پارٹی کے اراکین بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ