27 دسمبر، 2017، 11:52 AM

امریکہ کی شمالی کوریا کے دو سائنسدانوں پر پابندی

امریکہ کی شمالی کوریا کے دو سائنسدانوں پر پابندی

امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک دو سائنسدانوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک دو سائنسدانوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہِ خزانہ نے شمالی کوریا کے 2 اعلیٰ ترین حکام کم جونگ سک اور ری پیونگ چول کو پیانگ یانگ کے میزائل پروگرام کا اہم کردار قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیوں کے نتیجے میں اب دونوں افراد امریکہ میں کسی قسم کا بھی مالی لین دین نہیں کر سکیں گے اور اگر ان کے امریکہ میں کوئی اثاثے ہوئے تو انھیں بھی منجمد کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کئے ہیں، اقوام متحدہ نے امریکی دباؤ میں  شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں تاہم شمالی کوریا نے اسے مسترد کرتے ہوئے جنگی اقدام قرار دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں اشتعال انگیز کارروائیوں میں ملوث ہے۔ امریکہ کی دنیا کے ہر ملک میں بے جا مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1877629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha