مہر خبررساں ایجنسی نے ترند خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترک حکام کی ملاقات کے بعد شام کے بارے میں 30 جنوری کو روس کے شہر سوچی میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ممالک کے حکام کی ملاقات کے بعد دعوتنامے ارسال کئے جائیں گے۔ ترند کے مطابق شام ميں سرگرم امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ باغیوں کا وفد بھی اس اجلاس میں شرکت کرےگا۔شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹفن ڈیمستورا بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترک حکام کی ملاقات کے بعد شام کے بارے میں 30 جنوری کو روس کے شہر سوچی میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔
News ID 1878114
آپ کا تبصرہ