مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےامریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر کو نسل پرست قراردیدیا ہے۔ ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے افریقی ممالک کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کو نسل پرست قراردیا ہے۔
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےامریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر کو نسل پرست قراردیدیا ہے۔
News ID 1878009
آپ کا تبصرہ