13 جنوری، 2018، 3:40 PM

افریقی ممالک کی امریکی صدرٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر برہمی / معافی مانگنے کا مطالبہ

افریقی ممالک کی امریکی صدرٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر برہمی / معافی مانگنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ اور توہین آمیز بیان پر افریقی ممالک میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں افریقی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلث ٹرمپ کے نسل پرستانہ اور توہین آمیز بیان پر افریقی ممالک میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں افریقی ممالک نے امیرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھرواشنگٹن میں افریقین یونین کے ترجمان نے شدید صدمے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے افریقی باشندوں کو غلط سمجھا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی افریقی ممالک سے متعلق ٹرمپ کے الفاظ کو نسل پرست اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے الفاظ صدمے کا باعث ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے ترجمان روپرٹ کالویل نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوجائیں گی، ٹرمپ نے جو کہا وہ نسل پرستی کے سوا کچھ نہیں،آپ تمام ممالک اور پورے براعظم کو گالی دے کر ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانک سکتے۔ واضح رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے براعظم افریقہ کے لیے ایک بیہودہ لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کیوں ان ممالک کے لوگوں کو اپنے ہاں بلارہے ہیں۔

News ID 1878019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha