مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اچھے طریقے سے استقبال نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ہیٹی اور افریقہ کے کئی دیگر ممالک کے لیے انتہائی نا زیبا لفظ کااستعمال کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے امیگرینٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ امریکہ کو اگر امیگرینٹس ہی لینےہیں تو ہیٹی اور دیگر افریقی ممالک کی بجائے ناروے سے لوگ کیوں نہ لے لیں۔ٹرمپ کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے انتہائی نازیبا لفظ استعمال کرنے پر ٹرمپ کے نسلی امتیاز برتنے پر بحث چھڑ گئی تھی۔ لندن کے میئر صادق خان نے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ برطانیہ کاد ورہ نہ کریں تو بہتر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اچھے طریقے سے استقبال نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1877987
آپ کا تبصرہ